کورونا کے وار جاری، مزید 73افراد جان کی بازی ہا رگئے

کورونا کے وار جاری، مزید 73افراد جان کی بازی ہا رگئے
کورونا کے وار جاری، مزید 73افراد جان کی بازی ہا رگئے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 73 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ دو  ہزار 455نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی )کے مطابق ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار 680 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد نو لاکھ 16 ہزار 239 ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد58 ہزار 857 ہے اور 8 لاکھ 36 ہزار 702 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں نو ہزار 960 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں  پانچ ہزار تین، خیبرپختونخوا چار ہزار 43، اسلام آباد 755، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 273 اور ا?زاد کشمیر میں 539 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید :

قومی -کورونا وائرس -