بڑے مسلمان ملک میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مذہبی رہنما پر دو کروڑ روپے جرمانہ ، کتنی قید کی سزا سنائی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

بڑے مسلمان ملک میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مذہبی رہنما پر دو کروڑ ...
بڑے مسلمان ملک میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مذہبی رہنما پر دو کروڑ روپے جرمانہ ، کتنی قید کی سزا سنائی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

  

جکارتہ (ویب ڈیسک) انڈونیشیا میں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر سخت گیر مذہبی رہنما رازق شہاب کو آٹھ  ماہ قید اور دو کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا،گزشتہ برس نومبر میں سعودی عرب سے خود ساختہ جلاوطنی ختم کرکے انڈونیشیا پہنچنے والے مقامی مذہبی رہنما رزاق شہاب کو کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بڑے بڑے اجتماعات منعقد کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

 عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق  رزاق شہاب جب انڈونیشیا پہنچے تو ان کے ہزاروں عقیدت مند انہیں ایئرپورٹ سے آبائی گھر جلوس کی شکل میں لیکر آئے تھے۔ بعد ازاں بیٹی کی شادی میں بھی رزاق شہاب نے بڑا اجتماع منعقد کیا تھا۔بار بار حکومتی تنبیہ کے باوجود باز نہ آنے پر جب رزاق شہاب ایک مذہبی بورڈنگ سکول کی تقریب میں شرکت کے بعد گھر جا رہے تھے تو انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ ملکی عدالت نے کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر مذہبی رہنما کو سزا سنائی۔ 

رزاق شہاب پر بچوں کے ساتھ زیادتی اور ملکی نظریات کا مذاق اُڑانے کے مقدمات دائر تھے جس پر وہ سعودی عرب چلے گئے تھے اور تین سال تک خود ساختہ جلاوطنی اختیار کی تھی۔

مزید :

بین الاقوامی -