مظفرآباد میں مسافر وین خوفناک حادثے کا شکار، 8 افراد جاں بحق

مظفرآباد میں مسافر وین خوفناک حادثے کا شکار، 8 افراد جاں بحق
مظفرآباد میں مسافر وین خوفناک حادثے کا شکار، 8 افراد جاں بحق

  

مظفرآباد (ویب ڈیسک) ضامن آباد میں مسافر وین خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں تین بچوں سمیت آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی سے چکوٹھی آنے والی مسافر وین کوہالہ کے قریب ضامن آباد کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث گہری کھائی میں جاگری، پانچ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق افراد میں سے تین کی لاشیں عباس انسٹیویٹ آف میڈیکل سائنسز اور پانچ لاشیں سی ایم ایچ منتقل کیں جب کہ دیگر زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -آزاد کشمیر -مظفرآباد -