جعلی ڈی جی نیب بن کر فراڈ کرنے والے شخص کیخلاف اشتہار جاری

جعلی ڈی جی نیب بن کر فراڈ کرنے والے شخص کیخلاف اشتہار جاری
جعلی ڈی جی نیب بن کر فراڈ کرنے والے شخص کیخلاف اشتہار جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی احتساب بیور و (نیب) کی جانب سے جعلی ڈائریکٹر جنرل نیب بن کر فراڈ کرنے والے شخص کے خلاف اشتہار جاری کردیا گیا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ترجمان نیب لاہور کا کہنا ہے کہ ملزم جعلی ڈی جی نیب بن کر آئی جی آفس سمیت دیگر اداروں کو فون کرتا تھا اور شہریوں سے فراڈ کرکے ان سے رقوم ہتھیاتا تھا۔ 
ترجمان کے مطابق جعلی ڈی جی نیب کے خلاف کرپشن کے شواہد بھی ملے ہیں ۔
نیب کی جانب سے جاری کئے گئے اشتہار میں متاثرہ افراد کو نیب لاہور سے 7 دن میں رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید :

قومی -