پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس شروع ہوگیا

پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس شروع ہوگیا
پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس شروع ہوگیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا سربراہی اجلاس اسلام آباد میں شرو ع ہوگیا ہے۔اجلاس کی صدارت اپوزیشن اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کررہے ہیں۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہی جلاس میں ملکی صورتحال اور اپوزیشن اتحاد کی حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی جبکہ حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کے حوالے سے بھی مشاورت کی جائے گی۔

پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی ) کی واپسی کے حوالے سے معاملات پر غور کیا جا ئے گا۔

مزید :

قومی -