خواتین ارکان اسمبلی کو ان کا جائز حق دیں گے، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار

خواتین ارکان اسمبلی کو ان کا جائز حق دیں گے، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار
خواتین ارکان اسمبلی کو ان کا جائز حق دیں گے، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرا علیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ خواتین ارکان اسمبلی کا کردار نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ، تمام اراکین اسمبلی کو ان کا جائز حق دیا جائے گا۔

نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق وزیرا علیٰ عثمان بزدارسے خواتین ارکان اسمبلی نے ملاقات کی ہے جن میں شمیم آفتاب ، ثانیہ کامران، سبین گل، عابدہ راجہ اور ساجدہ یوسف شامل ہیں۔ ملاقات کے دوران خواتین ارکان اسمبلی نے اپنے اپنے حلقے کے مسائل وزیرا علیٰ تک پہنچائے۔

 اس موقع پر خواتین ارکا ن کا کہنا تھا کہ آپ نے صوبے کی ترقی کے لئے دن رات ایک کیا ہوا ہے،ہر ضلع کے علیحدہ ڈویلپمنٹ سے ترقی کانیا دور شروع ہوگا۔

وزیر اعلی عثمان بزدار نے گفتگو کے دوران کہا کہ خواتین ارکان اسمبلی کو ان کا جائز حق دیں گے،آ پ کے علاقوں کے مسائل نوٹ کرلئے ہیں جو کہ فوری حل کئے جائیں گے، ترقیاتی منصوبوں میں خواتین ارکان اسمبلی کے مشوروں کوبھی اہمیت دیں گے۔ہم سب کوساتھ لے کر چلتے ہیںا ور سب سے مشاورت کرتے ہیں۔

مزید :

قومی -