وفاقی وزیر اسد عمر نے دوسال پرانی ویڈیو شیئر کردی

وفاقی وزیر اسد عمر نے دوسال پرانی ویڈیو شیئر کردی
وفاقی وزیر اسد عمر نے دوسال پرانی ویڈیو شیئر کردی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمرکی جانب سے ملکی معاشی صورتحال میں بہتری کے حوالے سے دوسال پرانی ویڈیو شیئر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنی پرانی ویڈیو کے ساتھ پیغام جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ یہ جو پوچھ رہے ہیں کے ”اچانک“ معیشت کی رفتار کیسے تیز ہو گئی، ان کی خدمت میں 3 اپریل 2019 کا میرا یہ کلپ حاضر ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ اس وقت میں نے بتایا تھا کہ معیشت کی بہتری میں دو سال لگیں گے، پہلے دن سے عمران خان حکومت کی واضح حکمت عملی ہے کہ معیشت کو دیرپا ترقی کے راستے پر گامزن کرنا ہے اور اس کے لئے فوری مقبولیت کے فیصلے نہیں کرنے ہیں۔

مزید :

قومی -