خواجہ آصف اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر 

خواجہ آصف اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر 
خواجہ آصف اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور ہائیکورٹ میں خواجہ آصف اور کیپٹن ریٹائر ڈ صفدر کی ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر ہو گئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں رہائی کیلئے عدالت سے رجوع کر رکھاہے ، ان کی درخواست پر سماعت یکم جون کو ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ کرے گا ، جن میں جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس اسجد جاوید شامل ہیں ۔

دوسری جانب کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی آمدن سے زائد اثاثوں میں عبوری ضمانت کی درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر ہو گئی ہے جس کی سماعت جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ تین جون کو کرے گا ، عدالت نے تاحکم ثانی کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو گرفتاری س ے روک رکھا ہے۔

مزید :

قومی -