بجٹ کی پارلیمان سے منظوری کو ناکام بنائیں گے ، بلاول بھٹو

بجٹ کی پارلیمان سے منظوری کو ناکام بنائیں گے ، بلاول بھٹو
بجٹ کی پارلیمان سے منظوری کو ناکام بنائیں گے ، بلاول بھٹو

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ، بجٹ کی منظوری پاکستان کی خودداری پر حملہ ہوگا،بجٹ کی پارلیمان سے منظوری کو ناکام بنائیں گے ۔

نجی ٹی وی اے آروائے کے مطابق بلاو ل بھٹو کاکہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان ہر بجٹ سے قبل معاشی ترقی کے اعلان کرتے ہیں مگر بجٹ کے بعد معاشی تباہی کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔، عوام پی ٹی آئی کے کرتوتوں کو اچھی طرح سمجھ چکے ہیں ،عوام دشمن حکومت عوام دوست بجٹ نہیں بنا سکتی۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ،سخت شرائط پر لئے گئے قرض اور ٹیکسز سے خزانہ بھرنا معاشی ترقی نہیں ہوتی، عام آدمی کے پیسوں سے خزانہ بھرنے کا دعویٰ شرم کی بات ہے،عام آدمی خزانہ بھرنے کے دعوں کا کیا کرے گا جب اس کے پاس مہنگی دوا خریدنے کے پیسے تک نہیں ہیں۔

پی پی چیئرمین کا کہناتھا کہ حکومت نے ہر پاکستانی کو پونے دو لاکھ کا مقروض کردیا ہے، حکومتی معاشی پالیسیاں چند سرمایہ کاروں کے مفادات کے گرد گھومتی ہیں۔پیپلز پارٹی بجٹ کی منظوری روکنے کے لئے جدوجہد کرے گی۔

مزید :

قومی -