پی ڈی ایم کی بیٹھک سے آج بھی کچھ نہیں نکلے گا، فردوس عاشق اعوان

پی ڈی ایم کی بیٹھک سے آج بھی کچھ نہیں نکلے گا، فردوس عاشق اعوان
پی ڈی ایم کی بیٹھک سے آج بھی کچھ نہیں نکلے گا، فردوس عاشق اعوان

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردو س عاشق اعوان نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے آ ج ہونے والے اجلاس کے حوالے سے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی بیٹھک پہلے ہی بیٹھ چکی ہے،آج کی بیٹھک سے بھی کچھ نہیں نکلے گا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ جعلی راجکماری مریم نواز اپنی علیحدہ ڈگڈگی بجا رہی ہیں جبکہ جعلی خادم اعلیٰ شہباز شریف اپنے بیانیے کا چورن بیچنا چاہتے ہیں جوبکنے والا نہیں ہے۔پی ڈی ایم کی بیٹھک سے صرف مردہ چوہا ہی نکلے گا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا سیاسی تماشہ صرف گفتن، شنید اور برخاستن تک محدود رہے گا،اپوزیشن کے پاس کوئی ایشو نہیں ہے اس لئےعوام لٹیروں اور چوروں کی باتوں میں نہیں آئیں گے۔مولانا فضل الرحمان یادرکھیں کہ جعلی خادم اعلیٰ ان سے ہاتھ کریں گے۔

مزید :

قومی -