کورونا وبا کی وجہ سے غربت میں اضافہ ہوا ہے، وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ

کورونا وبا کی وجہ سے غربت میں اضافہ ہوا ہے، وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ
کورونا وبا کی وجہ سے غربت میں اضافہ ہوا ہے، وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ

  

کراچی( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرا علیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے غربت میں ا ضافہ ہوا ہے،نیا مالی سال میں عوام صحت کا سال ہوگا جس میں وبا پر ضابطے کا منصوبہ ہوگا۔

نجی ٹی و ی اے آر وائے کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے مختلف محکموں کی سکیموں کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ کو مختلف ترقیاتی سکیموں کے متعلق بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعلیٰ سندھ کو بتا یاگیا کہ ایس اینڈ جی اے ڈی کی 23 ، انڈسٹریز کی دو، ایس ٹی ای وی ٹی اے کی نوسکیمیں جاری ہیں۔محکمہ داخلہ کی14 ، محکمہ قانون کی آٹھ، ماس ٹرانزٹ کی چھ اور لائیو سٹاک کی پانچ جبکہ وومین ڈولپمنٹ کی دو اور ثقافت کی پانچ سکیمیں جاری ہیں۔

مراد علی شاہ نے اجلاس میں ہدایات جاری کیں کہ تمام محکمے اپنی جاری سکیموں کو رواں سال مکمل کریں ،جن سکیموں پر 50 فیصد خرچ ہوچکا ہے انکو نئے سال میں مکمل کرنا ہے، جن نئی سکیمز کی لاگت زیادہ ہوگی ان کو اگلے 2 سال میں مکمل کریں گے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ہم زیادہ تر نئی سکیمیں شروع کریں گے جو ایک ہی سال میں مکمل ہوجائیں، نئے مالی سال کا ترقیاتی پروگرام عوام کی ضروریات کے مطابق ہوگا، غربت کا خاتمہ، خواتین کی فلاح، کمیونٹی ڈولپمنٹ نئے سال کے بجٹ میں ترجیح پر ہوں گی۔

مزید :

قومی -