ووٹنگ کا اختیار اور روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹ کا اجراءاوورسیز پاکستانیوں کے لیے بہترین اقدامات ہیں: عرفان افسر اعوان

ووٹنگ کا اختیار اور روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹ کا اجراءاوورسیز پاکستانیوں کے لیے ...
ووٹنگ کا اختیار اور روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹ کا اجراءاوورسیز پاکستانیوں کے لیے بہترین اقدامات ہیں: عرفان افسر اعوان

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے حال ہی میں پوری دنیا میں موجود پاکستانی سفارتخانوں کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے جس کے نتائج مستقبل میں اچھے ملیں گے اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ان کے مسائل کے حل کے سلسلہ میں ریلیف ملے گا جبکہ اوورسیز پاکستانیز کو ووٹنگ کا اختیار دینا اور روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹ کا اجراءبھی خوش آئند ہے جس کا براہ راست فائدہ اوورسیز پاکستانیز کو پہنچے گا۔ ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی یو اے ای کے راہنما عرفان افسر اعوان نے پارٹی کارکنوں کا ایک میٹنگ کے دوران کیا۔ 

پی ٹی آئی کی اس میٹنگ اور ڈنر تقریب میں عبدالرزاق کنیال، عاشق نواز، چودھری نوید، جمشید فاضل، ثقلین مہرو، سجاد عباسی، اجمل سعید، شکیل سرمد، احمد شیرازی، امتیاز بھٹہ، محمد شفیق، یعقوب چوہان، عرفان خٹک، انوار ڈوگر، خلیل احمد اور ڈاکٹر رحمینہ نے بھی شرکت کی۔

متذکرہ تقریب میں کورونا وبا اور لاک ڈاﺅن کے دوران یو اے ای میں بہترین سماجی خدمات سرانجام دینے پر امارات میں مقیم صحافیوں اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔ دوران گفتگو میں پی ٹی آئی کے متذکرہ راہنماﺅں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت قدرے بہتر ہوئی ہے اور یہ امید کی جاسکتی ہے کہ مستقبل قریب میں پاکستان کی معاشی حالت بہتر ہوگی اور ایک عام آدمی کو بھی ریلیف ملے گا۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ وہ اپنے لیڈر عمران خان کے وژن کو آگے بڑھائیں گے اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کو اپنا فرضِ اولین سمجھیں گے۔

مزید :

عرب دنیا -تارکین پاکستان -