معروف ماڈل اور اداکارہ زینب قیوم نے شادی کے صرف 10ماہ بعد طلاق ہونے پر پہلی مرتبہ خاموشی توڑ دی 

معروف ماڈل اور اداکارہ زینب قیوم نے شادی کے صرف 10ماہ بعد طلاق ہونے پر پہلی ...
معروف ماڈل اور اداکارہ زینب قیوم نے شادی کے صرف 10ماہ بعد طلاق ہونے پر پہلی مرتبہ خاموشی توڑ دی 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کی معروف ماڈل اور اداکارہ ’ زینب قیوم ‘ اپنے منفرد انداز کے باعث الگ پہنچان رکھتی ہیں لیکن اب انہوں نے اپنی شادی اور صرف دس ماہ کے بعد ہی طلاق ہو جانے پر پہلی مرتبہ بات کی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں زینب قیوم نے ایک ویب شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے علاوہ اپنی ازدواجی زندگی اور طلاق کے بارے میں بھی بات چیت کی۔انہوں نے بتایا کہ ان کی شادی 2010 میں ہوئی تھی اور شادی کے 10ماہ بعد ہی شوہر نے طلاق دے دی تھی۔ اداکارہ زینب قیوم نے بتایا کہ وہ آغاز سے ہی پرانی سوچ کی حامل ہیں، بچوں اور فیملی کی خواہش میں 11 سال قبل 2010 میں شادی کی اور دبئی چلی گئی جس کے بعد ہم لندن منتقل ہوگئے۔

دوران گفتگو اداکارہ زینب قیوم کا کہنا تھا کہ میں تو سوچتی تھی کہ شوہر کے گھر سے ہی میری میت اٹھے گی اور میرے ساتھ ہوئی زیادتیوں کا بدلہ میرے بچے لیں گے لیکن اس کے باوجود میرے شوہر نے مجھے طلاق دے دی۔ زینب قیوم نے بتایا کہ خود پر طلاق کی مہر لگنے کے بعد دلبرداشتہ ہوگئی تھی اور سوچتی تھی کہ ایک کامیاب کیرئیر کے باوجود میں شادی جیسے بندھن کو نبھانے میں کیسے ناکام ہوگئی۔

اداکارہ زینب قیوم نے کہا کہ میرے سابق شوہر کو ایسا لگتا تھا کہ ہمارے درمیان مطابقت نہیں۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ اس لئے میں ان کی شکرار گزار ہوں کہ انہوں نے سب خود ہی ختم کردیا کیونکہ میں نے ان کے لئے سب کچھ کیا اس لئے مجھے کسی قسم کا کوئی پچھتاوا نہیں۔

 اداکارہ زینب قیوم نے پاکستان فیشن انڈسٹری میں اپنی ماڈلنگ سے منفرد پہچان بنائی اور 2004 میں لکس اسٹائل ایوارڈز میں سال کی بہترین ماڈل کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ تاہم آج کل وہ ماڈلنگ کی دنیا کو خیر آباد کر کے ٹی وی اسکرین پر مختلف ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دیکھا رہی ہیں۔

مزید :

تفریح -