وولکن بوزکر کے ہمراہ پاکستانی وزیرخارجہ کا بیان نہایت اہم ہے:مسعود احمد پوری 

  وولکن بوزکر کے ہمراہ پاکستانی وزیرخارجہ کا بیان نہایت اہم ہے:مسعود احمد ...
  وولکن بوزکر کے ہمراہ پاکستانی وزیرخارجہ کا بیان نہایت اہم ہے:مسعود احمد پوری 

  

مکہ مکرمہ (محمدعامل عثمانی) کشمیر کمیٹی جدہ کے صدر مسعوداحمد پوری نے بشمول سردار محمد اقبال یوسف ، عامر غنی میر ، نصر اقبال سردار خان ، پرویز یوسف مسیح اور دیگر ممبران  اسلام آباد میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر کے ہمراہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیان کونہایت مثبت قراردیا جس میں کہا گیا ہے کہ  فلسطین اور کشمیر کے تنازعات حل کیے بغیر مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا، جنرل اسمبلی اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرے۔ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ امن سکیورٹی قراردادوں کے مطابق مسائل کے حل میں ہے۔ انہوں نے فلسطین اور انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے تنازعات کو مشابہہ قرار دیتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو اس کے حل کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے-- اس موقع پرشاہ محمود قریشی کا   کہنا تھا کہ فسلطین اور انڈیا کے زیرانتظام کشمیر کے تنازعات کئی عشروں سے اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ہیں، اس کو اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاہیے۔

مزید :

تارکین پاکستان -