نذیر چوہان کے سنگین الزامات پر وزیراعظم کے مشیر شہزاد اکبر بھی میدان میں آ گئے ، جواب دیدیا 

نذیر چوہان کے سنگین الزامات پر وزیراعظم کے مشیر شہزاد اکبر بھی میدان میں آ ...
نذیر چوہان کے سنگین الزامات پر وزیراعظم کے مشیر شہزاد اکبر بھی میدان میں آ گئے ، جواب دیدیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان کے مشیر شہزاد اکبر نے سنگین الزامات لگانے پر پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی اور جہانگیر ترین گروپ کے ممبر نذیر چوہان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے اور ایف آئی آر کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے پیغام جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر شہزاد اکبر کا ایف آئی آر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہناتھا کہ ”کچھ نادان دوست ابھی بھی سوشل میڈیا پہ گمراہ کن باتیں پھیلا رہے ہیں نیچے دی گئی ایف آئی آر کے مطابق ایک مسلمان شخص پر کفر کی تہمت لگانا تعزیرات پاکستان کے مطابق جرم ہے اور افسوس کہ یہ جرم نذیر چوہان نے سرزد کیا اور میری مدیت میں لاہور پولیس نے اس کامقدمہ درج کردیا ہے۔“
ان کا کہناتھا کہ مذہبی کارڈاستعمال کرنیوالوں کی عوام میں کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے،نذیرچوہان کیخلاف مقدمہ درج ہوچکا ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -