بھارت نے آئی پی ایل کے ملتوی کیئے گئے باقی میچز انڈیا سے باہر کس ملک میں کروانے کا اعلان کر دیا ؟ شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبر

بھارت نے آئی پی ایل کے ملتوی کیئے گئے باقی میچز انڈیا سے باہر کس ملک میں ...
بھارت نے آئی پی ایل کے ملتوی کیئے گئے باقی میچز انڈیا سے باہر کس ملک میں کروانے کا اعلان کر دیا ؟ شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبر

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپر لیگ کا سیزن 6کورونا وائرس کے باعث ملتوی کر دیا گیاہے جس کے بقیہ میچز جون میں متحدہ عرب امارات میں ہونے جارہے ہیں جبکہ بھارت کی لیگ ’ آئی پی ایل ‘ بھی کورونا کے باعث ملتوی کی گئی ہے اور اسے بھی بھارتی حکام نے یو اے ای لے جانے کا فیصلہ کر لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے آج بروز ہفتہ 29 مئی کو انڈین پریمیئر لیگ 2021 کے بقیہ میچز متحدہ عرب امارات میں کروانے کا اعلان کر دیا گیاہے ، ایونٹ کے باقی میچز کو ستمبر اور اکتوبر میں کروانے کا فیصلہ کیا گیاہے جبکہ ان مہینوں میں بھارت میں مون سون سیزن کے باعث بارشیں شدید جاری رہتی ہیں۔یہ فیصلہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی سپیشل جنرل میٹنگ میں لیا گیاہے جس کا انعقاد آن لائن کیا گیا ۔ 

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ آئی پی ایل کو کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے کے پیش نظر چار مئی کو ملتوی کر دیا گیا تھا ، بھارت میں آئی پی ایل کے 29 میچ کھیلے جا چکے ہیں جبکہ باقی 31 میچز متحدہ عرب امارات میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید :

کھیل -