لیگی رہنما محمد زبیر او ر وفاقی وزیراسد عمر ٹوئٹر پر آمنے سامنے آگئے

لیگی رہنما محمد زبیر او ر وفاقی وزیراسد عمر ٹوئٹر پر آمنے سامنے آگئے
لیگی رہنما محمد زبیر او ر وفاقی وزیراسد عمر ٹوئٹر پر آمنے سامنے آگئے

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے وفاقی وزیرا سد عمر کی جانب سے جاری کی جانے والے دوسالہ پرانی ویڈیو پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی بات مانی جاسکتی ہے مگر مسئلہ آپ کا کپتا ن ہے جس نے آپ کو اسی مہینے میں تبدیل کر دیا تھا۔

تفصیلا ت کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کئے گئے پیغام میں محمد زبیر کا کہنا تھا کہ پہلی بات معیشت تباہ حال ہے اور افراط زر ریکارڈ ہونے کی حد پر ہے، دو کروڑ سے زیادہ افراد کو غربت کی لکیر سے نیچے دھکیل دیا گیا ہے ۔

محمد زبیر کا کہنا تھا کہ 50 لاکھ افراد روزگار سے محروم ہوگئے لیکن ایک منٹ کے لئے اگر ہم آپ کی بات مان بھی لیں تو پھر مسئلہ آپ کا کپتان ہے جس نے آپ کو اسی مہینے تبدیل کردیا۔

مزید :

قومی -