لاہور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، تین دہشتگرد گرفتار

لاہور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، تین دہشتگرد گرفتار
لاہور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، تین دہشتگرد گرفتار

  

لاہور(ڈ یلی پاکستان آ ن لائن ) کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ( سی ٹی ڈی) نے صوبائی دارالحکومت میں انٹیلی جنس کی اطلاعات پر آپریشن کرتے ہوئے تین دہشتگر د گرفتار کرلئے۔

نجی ٹی وی اے آر وائے کے مطابق سی ٹی  ڈی کی جانب سے صوبائی دارالحکومت میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکا م بنا دیاگیا۔ کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے تین دہشتگر د گرفتار کرلئے گئے ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار کئے گئے تینوں دہشتگرد سرکاری تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ کارروائی کے دوران دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ او ر دیگر مواد برآمد کیا گیا ہے۔ 

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ گرفتار کئے گئے دہشتگردوں سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے اور انہیں نا معلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ہے۔

مزید :

قومی -