آسٹریلیا کے سابق مایہ ناز بلے باز مائیکل کلارک نے شعیب اختر کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانیوں کے دل جیت لیے 

آسٹریلیا کے سابق مایہ ناز بلے باز مائیکل کلارک نے شعیب اختر کے بارے میں ایسی ...
آسٹریلیا کے سابق مایہ ناز بلے باز مائیکل کلارک نے شعیب اختر کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانیوں کے دل جیت لیے 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )آسٹریلیا کے موجودہ اور سابق کھلاڑی پاکستانی کرکٹرز کی تعریف کرنے لگے ، آسٹریلیا کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین مائیکل کلار ک نے اپنے ملک کے فاسٹ باولر ز کے مقابلے میں پاکستان کے شعیب اخترکی تعریف کر دی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے دیگر بیٹسمینوں کی طرح شعیب اختر کی خطرناک باولنگ کا سامنا کرنے والے مائیکل کلارک نے کہا کہ شعیب اختر کی باولنگ کی رفتار بریٹ لی سے بھی زیادہ تھی ،مائیکل کلارک نے مزید کہا کہ شعیب اختر تیز ترین باولر تھے جن کا میںنے سامنا کیا ،وہ 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھی باولنگ کروا سکتے تھے ، اور مسلسل تین اورز میں بھی شعیب تیز باولنگ کر سکتے تھے ۔آسٹریلیا کے سابق کپتان نے اپنی ہی ٹیم کے بریٹ لی ، شاون ٹیٹ ، مچل جانسن اور گیلیسپی کو فاسٹ باولر کہہ کر مخاطب کرنے کے بعد کہا کہ شعیب اختر ان سب سے زیادہ فاسٹ باولنگ کرتے تھے ۔واضح رہے کہ رواں ہفتے آسٹریلیا کے نمبر ون ٹیسٹ باولر پیٹ کمنز نے پاکستانی کپتان بابراعظم کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے انہیں مشکل ترین بیٹسمین قرار دیا تھا ۔

مزید :

کھیل -