نا اہل حکمرانوں کا مسلط ہونا قوم کی بدقسمتی ہے، مولانا فضل الرحمان

نا اہل حکمرانوں کا مسلط ہونا قوم کی بدقسمتی ہے، مولانا فضل الرحمان
نا اہل حکمرانوں کا مسلط ہونا قوم کی بدقسمتی ہے، مولانا فضل الرحمان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) جمعیت علما اسلام کے قائد اور پاکستا ن ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں امراض آتے ہیں لیکن علاج کی کوئی صورت نہیں ہوتی ،یہ قوم کی بد قسمتی ہے کہ عمران خان جیسے نا اہل حکمرانوں کومسلط کیاگیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل 92نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمار اہتھیار پاکستان کے عوام ہیں ان حکمرانوں سے جان چھڑانے کے لئے ہمیں عوام کے پاس جانا ہوگا۔ان کو خارجہ پالیسی کی الف ب کا بھی نہیں پتا ہے۔موجودہ حکومت کے دور میں معیشت میں بہتری کا کوئی اشارہ نہیں ہے اور آنے والے بجٹ میں جی ڈی پی گروتھ کے حوالے سے جھوٹ بولا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دور حکومت میں اداروں کو تباہ کیا جا رہا ہے،میں پہلے ہی کہتا تھا کہ یہ حکومت نیک نیت نہیں ہے اور اب نتیجہ بھی سامنے آگیا ہے۔

مزید :

قومی -