عوام پی ٹی آئی حکومت کو مسترد کرچکے ہیں، شہباز شریف

عوام پی ٹی آئی حکومت کو مسترد کرچکے ہیں، شہباز شریف
عوام پی ٹی آئی حکومت کو مسترد کرچکے ہیں، شہباز شریف

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا بجٹ اور اسے لانے والی حکومت دونوں کو عوام مسترد کرچکے ہیں ،تاریخ میں پہلی بار تین سال میں ہمارا جی ڈی پی ڈالرز میں کم ہوا ہے۔

نجی ٹی وی اے آراوئے کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے اقتدار چھوڑا تو پاکستانی معیشت کا حجم 313 ارب ڈالر تھا عمران نیازی کی حکومت میں معیشت کا حجم 296 ارب ڈالر پر پہنچ چکا ہے ۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانیوں کی قوت خرید میں براہ راست 13 فیصد کمی ہوئی ہے ن لیگی حکومت کے آخری سال 2017-18 میں فی کس آمدنی 1560 ڈالر تھی پی ٹی آئی کے 3سال میں فی کس آمدنی میں 8 فیصد سے زائد کمی دیکھنے میں آئی ہے ،پی ٹی آئی نے 3 سال میں اضافی 50 لاکھ لوگوں کو بے روزگار کردیا۔

مزید :

قومی -