شیخوپورہ میں ایک دکان کے کرائے کی نیلامی کے دوران تاجر کی ایک ارب 25 کروڑ کی بولی ،اس کا پہلے ماہانہ کرایہ کتنا تھا ؟ سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے
شیخوپورہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )شیخوپورہ میں دکانوں کے کرائے سے متعلق ہونے والی نیلامی میں پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی بولی ایک ارب 24 کروڑ روپے لگا دی گئی ، دکان کا پہلے ماہانہ کرایا صرف بائیس ہزار روپے تھا ۔
تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن کی طرف سے شیخوپورہ میں مرحلہ وار 720دکانوں کی نیلامی کا عمل شروع ہے اور چوتھے روز شیخوپورہ کے معروف تاجر احمد خورشید (گلشن کراکری والے) کی دکان کی بولی میں 10 کے قریب امیدواروں نے حصہ لیا اور محمد زبیر نامی تاجر نے ایک ارب 24 کروڑ روپے بولی لگا دی ،الیکٹرانکس دکان کا پہلے ماہانہ کرایہ 22 ہزار روپے تھا‘ احمد خورشید کا تعلق مسلم لیگ (ن) سے ہے۔زبیر انور نامی شخص کی جانگ سے لگائی جانے والی بولی کی رقم اگر ادا نہ کی گئی تو زر ضمانت کے طور پر جمع کروائے گئے پچاس ہزار روپے ضبط کر لیئے جائیں گے ۔تاجروں کے دھڑوں نے سیاسی کاروباری دھڑے بندی کی وجہ سے اتنی بڑی بولی لگائی۔