شکار پور میں ڈاکوﺅں کے خلاف جاری آپریشن روک دیا گیا

شکار پور میں ڈاکوﺅں کے خلاف جاری آپریشن روک دیا گیا
شکار پور میں ڈاکوﺅں کے خلاف جاری آپریشن روک دیا گیا

  

شکارپور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) کچے کے علاقے تیغو میں ڈاکوﺅں کے خلاف جاری پولیس آپریشن روک دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی 92نیوزکے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کو بکتر بند گاڑیوں اور جدید اسلحہ کے پہنچنے تک بند کیا گیا ہے اور تمام پولیس نفری کو کچے کے علاقوں سے گڑھی تیغو بچاﺅ بند کیمپ میں واپس بلالیا گیا ہے۔

ایس ایس پی شکارپور کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ آپریشن کے لئے نئی حمکت عملی طے کی جارہی ہے۔ایک یا دو دن بعد دوبارہ آپریشن شروع کیا جائے گا۔

مزید :

قومی -جرم و انصاف -