کورونا وائرس،خیبرپختونخوا میں ایک اورلیڈی ڈاکٹر جاں بحق

کورونا وائرس،خیبرپختونخوا میں ایک اورلیڈی ڈاکٹر جاں بحق
کورونا وائرس،خیبرپختونخوا میں ایک اورلیڈی ڈاکٹر جاں بحق

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )خیبرپختونخوا میں عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب ایک اور لیڈی ڈاکٹر زندگی کی بازی ہار گئیں۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈاکٹر عالیہ مختیار موذی مرض کا شکار ہو کر گزشتہ دو مہینوں سے نارتھ ویسٹ جنرل ہسپتال پشاور میں زیر علاج تھیں، ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاوں میں ادا کی جائے گی۔ 

پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈاکٹر عالیہ مختیار نے 1994 میں خیبر میڈیکل کالج پشاور سے ایم بی بی ایس کیا تھا۔

مزید :

قومی -علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -کورونا وائرس -