سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے لطیف کھوسہ کی ملاقات

سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے لطیف کھوسہ کی ملاقات
سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے لطیف کھوسہ کی ملاقات

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران ملکی معیشت سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کااس موقع پر کہنا تھا کہ ملکی معاشی صورتحال پر سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو ایک پیج پر ہونا چاہئے،تمام جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ معیشت ٹھیک کریںاور معیشت کی بہتری کے لئے حکومت اوراپوزیشن کا مشترکہ ایجنڈا ہو نا چاہئے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہناتھا کہ غریب آدمی زندگی گزارنے کے لئے سخت مشکلات کا شکارہے،سیاست ہر جماعت کی علیحدہ اور علیحدہ ہی رہے گی مگر پالیسی ایسی ہو کہ غریب آدمی کو سکھ کا سانس ملے۔

مزید :

قومی -سیاست -علاقائی -پنجاب -لاہور -