سعودی عرب نے 11 ملکوں کے شہریوں کو داخلے کی اجازت دے دی
ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب کی جانب سے 11 ممالک کے شہریوں کیلئے پابندیاں نرم کرتے ہوئے انہیں مملکت میں داخلے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
سعودی عرب نے امریکہ، برطانیہ، متحدہ عرب امارات، جرمنی اور آئرلینڈ کے شہریوں کو 30 مئی سے مملکت میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔ اس اجازت کا اطلاق دوپہر ایک بجے سے ہوگا۔ علاوہ ازیں اٹلی، پرتگال ، سوئیڈن، فرانس، سوئٹزر لینڈ اور جاپان کے شہری بھی کل سے سعودی عرب میں داخلے کے اہل ہوں گے۔ پاکستان کا نام مسافروں کی اس فہرست میں شامل نہیں کیا گیا۔