پنجاب کے 36 میں سے 34 اضلاع میں کالجز کھولنے کا اعلان، دو اضلاع کونسے ہیں جہاں کالج نہیں کھلیں گے؟ آپ بھی جانیں
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب حکومت نے صوبے کے 36 میں سے 34 اضلاع میں کالجز کو کھولنے کا اعلان کیا ہے،ان اضلاع میں کالجز 31 مئی سے کھولیں جائیں گے۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن نے کالجز کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے تحت نوٹیفکیشن کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی کالجز پر ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق خانیوال اور رحیم یار خان کے اضلاع میں تاحکم ثانی کالجز بند رہیں گے، بقیہ تمام اضلاع میں پیر 31 مئی سے کالجز کورونا ایس او پیز کے تحت کھل جائیں گے۔ نوٹیفکیشن میں 5 جون تک تمام اساتذہ اور ملازمین کو ویکسین لگوانے کی بھی ہدایات جاری کی گئی ہے۔