کمپیوٹر پر گیمز کھیلنے سے منع کرنے پر 10سالہ بچے نے ماں پر چھری سے حملہ کردیا
سیول(رضا شاہ)جنوبی کوریا میں دس سالہ بچے نے گھر میں اپنی ماں پر چھری سے حملہ کردیا۔ اطلاعات کے مطابق بچے نے ماں پر اس وقت حملہ کیا جب ماں نے اسے کمپیوٹر پر گیمز کھیلنے سے منع کیا۔ انچن شہر کی پولیس نے بتایا کہ وہ دس سالہ بچے کے اپنی41 سالہ ماہ پر چھری سے حملہ کے معاملات کی تفتیش کر رہے ہیں۔ بچے کے حملے سے اس کی ماں کے کندھے پر چوٹیں آئیں اور ایمبولینس بلوا کر اسے ہسپتال لے جایا گیا۔ ماں کا کہنا ہے کہ اس کا بچہ بہت زیادہ وقت کمپیوٹر پر گیم کھیلنے پر صرف کرتا تھا۔ پولیس کے مطابق بچے کی کم عمری کی وجہ سے وہ فوجداری ایکٹ کے مطابق مجرمانہ سزا کا پابند نہیں ہے لیکن اسے فیملی کورٹ سے سماجی خدمت یا دیگر جرمانے کا حکم دیا جا سکتا ہے۔