نذیر چوہان پر مقدمہ ،ترین گروپ نے حکومت کو بڑی دھمکی دے دی 

نذیر چوہان پر مقدمہ ،ترین گروپ نے حکومت کو بڑی دھمکی دے دی 
نذیر چوہان پر مقدمہ ،ترین گروپ نے حکومت کو بڑی دھمکی دے دی 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف جہانگیر ترین گروپ کے ایم پی اے نذیر چوہان کے خلاف مقدمہ درج کرنے پر ترین گروپ کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

ترجمان جہانگیر ترین گروپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نذیر چوہان پر مقدمہ حکومت کیلئے ایک نئے بحران کو جنم دینے کے مترادف ہے،شہزاد اکبر کی جانب سے نذیر چوہان پر مقدمے کا اندراج قابل مذمت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی مسئلہ تھا تو اسے بات چیت کے ذریعے بھی حل کیا جا سکتا ہے، شہزاد اکبر فوری طور پر مقدمہ واپس لیں اور بات چیت کے ذریعے معاملات کو حل کریں۔واضح رہے کہ شہزاد اکبر نے نذیر چوہان کے خلاف لاہور کے تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج کروایا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ نذیر چو ہان نے ایک پروگرام میں مجھ پر بے بنیاد الز امات عائد کیے ۔

مزید :

قومی -