انڈونیشیاءمیں شادی ، دولہا کے ’ہاں‘ کہتے ہی دلہن نے ایسا کام کردیا کہ انٹرنیٹ پر تہلکہ مچ گیا، ویڈیو وائرل

انڈونیشیاءمیں شادی ، دولہا کے ’ہاں‘ کہتے ہی دلہن نے ایسا کام کردیا کہ ...
انڈونیشیاءمیں شادی ، دولہا کے ’ہاں‘ کہتے ہی دلہن نے ایسا کام کردیا کہ انٹرنیٹ پر تہلکہ مچ گیا، ویڈیو وائرل
سورس: Screengrab

  

جکارتہ(مانیٹرنگ ڈیسک) دلہنیں شادی میں عموماً لجائی شرمائی رہتی ہیں مگر ایک دلہن کی اپنے نکاح کے دوران ایسا کام کرنے کی ویڈیو منظرعام پر آ گئی ہے کہ انٹرنیٹ پر تہلکہ مچ گیا۔

 انڈیا ٹائمز کے مطابق اس ویڈیو میں جب دولہا ’قبول ہے‘ کہتا ہے تو دلہن خوشی کے مارے اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ پاتی اور دونوں ہاتھ اٹھا کر خوشی کا اظہار کرتی، تالیاں بجاتی اور پھر اپنے دولہا کو بوسہ دے دیتی ہے۔انسٹاگرام اکاﺅنٹ ’رومانٹک کیوٹ پرنس‘ سے پوسٹ کی گئی اس ویڈیو میں دولہا دلہن نے سفید عروسی لباس پہن رکھے ہوتے ہیں۔ یہ غالباً کسی مسجد میں باراتی مردوخواتین کے ساتھ موجود ہوتے ہیں جہاں نکاح خواں ان کا نکاح پڑھا رہا ہوتا ہے۔ جب دلہن دولہا کے ’قبول ہے‘ کہنے پر خوشی سے بے قابو ہوتی ہے تو تمام لوگ ہنسنے لگتے ہیں اور ایک خاتون آگے بڑھ کر دلہن کو ایسا کرنے سے روکنے کی کوشش بھی کرتی ہے تاہم دولہن بے اختیار دولہے کا بوسہ لے لیتی ہے۔

ویڈیو پر کمنٹس میں لوگ اس دلہن کے ردعمل کو خوبصورت ترین ردعمل قرار دے رہے ہیں۔ایک آدمی نے اپنے کمنٹ میں لکھا ہے کہ جب بھی ان میاں بیوی میں لڑائی ہو، دونوں اس لمحے کو یاد کر لیا کریں، لڑائی ختم ہو جایا کرے گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -بین الاقوامی -