جنسی گڑیاﺅں کی وجہ سے میڈیا کی توجہ حاصل کرنیوالے باڈی بلڈر نے ایک اور شرمناک اعلان کردیا

جنسی گڑیاﺅں کی وجہ سے میڈیا کی توجہ حاصل کرنیوالے باڈی بلڈر نے ایک اور ...
جنسی گڑیاﺅں کی وجہ سے میڈیا کی توجہ حاصل کرنیوالے باڈی بلڈر نے ایک اور شرمناک اعلان کردیا
سورس: Instagram/yurii_tolochko

  

نورسلطان(مانیٹرنگ ڈیسک) وسطی ایشیاءکے ملک قازقستان کا ایک عاقبت نااندیش باڈی بلڈر اپنے شرمناک جنسی رجحانات کی وجہ سے گاہے عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز رہتا ہے۔ اس نے کچھ عرصہ قبل اپنی مارگو نامی جنسی گڑیا کے ساتھ شادی کی، اس گڑیا کے ٹوٹ جانے پر اس نے بڑے سائز کی ایک مرغی بنوائی جس کا دھڑ مرغی کا اور چہرہ عورت جیسا تھا اور اس عجیب الخلقت جنسی گڑیا کو اس نے اپنی بیوی بنانے کا اعلان کر دیا۔ اس جنسی گڑیا کا نام اس نے ’لولا‘ رکھا ہوا تھا۔ اس نوع کی چند اور حواس باختگیوں کے بعد اب اس نے ’مردانہ‘ جنسی گڑیا کے ساتھ تعلق قائم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ڈیلی سٹار کے مطابق اس باڈی بلڈر کا نام یوری تولوشکو ہے ، جس نے ریڈیو ایف یو بی اے آر پر نشر ہونے والے ’دی ڈیٹنگ شو‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب میں ایک مرد جنسی گڑیا بھی بنوانے جا رہا ہوں۔میں اس مرد جنسی گڑیا کی اپنے پاس پہلے سے موجود خاتون جنسی گڑیا لیونا کے ساتھ شادی کراﺅں گا۔

 واضح رہے کہ یوری تولوشکو نے جب اپنی گڑیا مارگو کے ساتھ شادی کا اعلان کیا تھا تو مشتعل لوگوں نے بازار میں حملہ کرکے اسے زخمی بھی کر دیا تھا تاہم اس کے باوجود وہ باز نہ آیا اور مارگو کے ساتھ شادی کر ڈالی۔ یہی نہیں بلکہ وہ مارگو کے بعد لولا اور لیونا نامی جنسی گڑیاﺅں کے ساتھ بھی شادیاں رچا چکا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -