بھارت سے امریکہ جانیوالے طیارے کو ایک چمگادڑ نے لینڈنگ پر مجبور کردیا

بھارت سے امریکہ جانیوالے طیارے کو ایک چمگادڑ نے لینڈنگ پر مجبور کردیا
بھارت سے امریکہ جانیوالے طیارے کو ایک چمگادڑ نے لینڈنگ پر مجبور کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت سے امریکہ جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز چمگادڑ کی موجودگی کے سبب ہنگامی لینڈنگ پر مجبور ہو گئی۔
 میل آن لائن کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے امریکی ریاست نیوجرسی کے شہر نیوارک جانے والی اس پرواز کے اڑان بھرتے ہی کیبن میں ایک چمگادڑ نے اڑنا شروع کر دیا، جس سے عملے اور مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
رپورٹ کے مطابق چمگادڑ کی وجہ سے پائلٹ ہوائی جہاز کو واپس نئی دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لیجا کر اتارنے پر مجبور ہو گیا جہاں محکمہ وائلڈ لائف کے حکام سے رابطہ کیا گیا اور جہاز سے چمگادڑ نکالنے کی درخواست کی گئی۔ بعد ازاں یہ چمگادڑ بزنس کلاس کی سیٹ نمبرآٹھ کے پاس مردہ پائی گئی۔ایئرانڈیا کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس واقعے میں تمام مسافر محفوظ رہے۔ اس حوالے سے انجینئرنگ ٹیم سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔