’پاکستان مخالف فقرے نہ نکالے تو فلم ہی چھوڑ دوں گا‘ اکشے کمار نے یہ د ھمکی کب اور کس فلم کیلئے دی تھی؟ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کردیا

’پاکستان مخالف فقرے نہ نکالے تو فلم ہی چھوڑ دوں گا‘ اکشے کمار نے یہ د ھمکی کب ...
’پاکستان مخالف فقرے نہ نکالے تو فلم ہی چھوڑ دوں گا‘ اکشے کمار نے یہ د ھمکی کب اور کس فلم کیلئے دی تھی؟ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کردیا
سورس: Facebook/akshaykumarofficial

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ میں آئے روز ایسی فلمیں بنتی رہتی ہیں جن میں پاکستان اور مسلمان مخالف جذبات دکھائے جاتے ہیں۔ کچھ ایسی فلمیں بھی بنائی جا چکی ہیں جن میں بالی ووڈ کے کچھ ہدایت کار اور اداکار پاکستان دشمنی میں تمام حدیں پار کر جاتے ہیں تاہم یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ اداکار اکشے کمار نے ایک فلم میں پاکستان کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ 
ہندوستان ٹائمز کے مطابق یہ فلم ’اب تمہارے حوالے وطن ساتھیو‘ تھی، جس کے سکرپٹ میں اکشے کمار کے لیے کچھ پاکستان مخالف ڈائیلاگز بھی لکھے گئے تھے۔اکشے کماراگرچہ حب الوطنی پر مبنی کئی فلموں میں کام کر چکے ہیں تاہم اکشے کمار نے یہ ڈائیلاگز بولنے سے صاف انکار کرتے ہوئے دھمکی دے ڈالی تھی کہ اگر سکرپٹ سے یہ پاکستان مخالف فقرے ختم نہیں کیے گئے تو وہ فلم چھوڑ دیں گے۔ 
واضح رہے کہ ایسا کرنے والے اکشے کمار اکیلے بالی ووڈ اداکار نہیں ہیں۔ کئی دیگر اداکار بھی پاکستان مخالف زبان استعمال کرنے سے انکار کر چکے ہیں۔ان میں جان ابراہم بھی شامل ہیں۔ فلم دھن دھنادھن گول میں جان ابراہم کو براہ راست پاکستانی کرکٹ ٹیم کے خلاف کچھ فقرے بولنے تھے لیکن انہوں نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا اور ان لائنز کو سکرپٹ سے نکالنے کی درخواست کر دی تھی۔ 

مزید :

تفریح -