وفاقی وزیر فواد چوہدری سے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ایم ٹی بی سی سردار زرطیف بادشاہ کی ملاقات 

وفاقی وزیر فواد چوہدری سے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ایم ٹی بی سی سردار زرطیف ...
وفاقی وزیر فواد چوہدری سے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ایم ٹی بی سی سردار زرطیف بادشاہ کی ملاقات 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری سے ڈائریکٹرپبلک ریلیشنز ایم ٹی بی سی سردار زرطیف بادشاہ نے ملاقات کی ہے جس میں کمپنی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ وفاقی وزیر کو ایم ٹی بی سی باغ آفس کے دورہ کی دعوت دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا کہ جب میں سائنس وٹیکنالوجی کا وزیر تھا اس وقت ایم ٹی بی سی کے ساتھ مختلف منصوبہ جات کے حوالہ سے معاملات طے کیے تھے اور مجھے کمپنی کی کارکردگی کا اندازہ ہوا تھا۔ اب وزیر اطلاعات کی حیثیت سے بھی ایم ٹی بی سی کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میرے لیے یہ بات خوش آئند ہے کہ ایم ٹی بی سی آزادکشمیر کے شہر باغ کے اندر دو ہز ار افراد کو روزگار مہیا کر رہی ہے اور مختلف تربیتی مراکز بھی قائم کر رکھے ہیں، اگر اس طرح کی مزید آرگنائزیشنز آگے آئیں تو ملک سے بیروزگاری کا خاتمہ ہو سکتا ہے اور ہماری معیشت بھی مستحکم ہو سکتی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ حکومت ایسی آرگنائزیشنز کی حوصلہ افزائی کرے گی تاکہ مستقل میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے بیروزگاری کے خاتمے کے لیے مشترکہ حکمت عملی وضع کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ جلد ایم ٹی بی سی باغ آفس کا دورہ کروں گا اور مینجمنٹ کے ساتھ تفصیلی ملاقات کروں گا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایم ٹی بی سی سردارزرطیف بادشاہ نے وفاقی وزیر کو شیلڈ بھی دی اور کمپنی کے باغ آفس دورے کی دعوت قبول کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -