پاکستانی ویلڈر نے 50ہزار روپے میں گاڑی تیار کرلی

پاکستانی ویلڈر نے 50ہزار روپے میں گاڑی تیار کرلی
پاکستانی ویلڈر نے 50ہزار روپے میں گاڑی تیار کرلی
سورس: Screengrab

  

عارف والا(مانیٹرنگ ڈیسک) عارف والا کے نواحی گاﺅں کے رہائشی ویلڈر نے 50ہزار روپے میں ایسی گاڑی تیار کر ڈالی کہ دیکھ کر انجینئرز بھی دم بخود رہ جائیں۔ 

ویب سائٹ ’پرو پاکستانی‘ کے مطابق اس ویلڈر کا نام محمد امین ہے جس نے اس گاڑی میں موٹرسائیکل کے 70سی سی انجن اور سکریپ مواد کا استعمال کیا ہے۔ اس گاڑی میں 5مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اور یہ پانچ مسافروں کے ساتھ 50کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتی ہے اور 70سی سی انجن ہونے کی وجہ سے اس کا پٹرول کا خرچ بھی انتہائی کم آتا ہے۔

محمد امین نے بتایا ہے کہ ”کباڑ میں کچھ سامان رکھا ہوا تھا، جس کی مدد سے میں نے یہ گاڑی تیار کی۔“ گاﺅں کے مکین بھی محمد امین کی اس ایجاد پر فخر محسوس کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ محمد امین ایک محنتی آدمی ہے۔ حکومت کو اس باصلاحیت نوجوان کی سرپرستی کرنی چاہیے۔ اس سے ملک میں انتہائی سستی گاڑیوں کی راہ ہموار ہو گی اور غریب لوگ بھی گاڑی رکھنے کا خواب پورا کر سکیں گے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -