بھارت کی وہ اداکارائیں جو جسم فروشی سمیت شرمناک الزامات میں پکڑی گئیں، نام منظرعام پر

بھارت کی وہ اداکارائیں جو جسم فروشی سمیت شرمناک الزامات میں پکڑی گئیں، نام ...
بھارت کی وہ اداکارائیں جو جسم فروشی سمیت شرمناک الزامات میں پکڑی گئیں، نام منظرعام پر

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) شوبز انڈسٹری باہر سے بہت خوشنما نظر آتی ہے لیکن اس کے کئی ایسی تاریک پہلو بھی ہیں کہ جن سے اندرونی لوگ ہی آگاہ ہوتے ہیں۔ ان میں منشیات کا استعمال، سمگلنگ اور جسم فروشی کا دھندہ سرفہرست ہیں۔ بھارتی میں اب تک کئی اداکارائیں جسم فروشی اور منشیات سے متعلق جرائم میں گرفتار ہو چکی ہیں جن کی ایک فہرست ویب سائٹ bollywoodlife.com نے بیان کی ہے۔ 

اس فہرست میں شامل پہلی اداکارہ ایش انصاری ہے جسے 2011ءمیں جسم فروشی کے دھندے میں ملوث ہونے پر جودھ پور پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ اسی الزام کے تحت اداکارہ بھوانیشوری کو چنئی میں حراست میں لیا گیا تھا۔ بھوانیشوری معروف آئٹم گرل اور بی گریڈ فلموں کی اداکارہ ہیں۔ 

اداکارہ نیو اگر وال آندھرا پردیش میں منشیات سمگلنگ کے الزام میں گرفتار ہو چکی ہیں۔ اداکارہ شویتا باسو پرساد بھی جسم فروشی میں ملوث ہونے پر گرفتار ہو چکی ہیں۔ فہرست میں شامل جسم فروشی کے دھندے میں ملوث ہونے کے باعث گرفتار ہونے والی دیگر اداکاراﺅں میں شرلین چوپڑا، تامل اداکارہ کیرولین، ساﺅتھ فلموں کی اداکارہ سائرہ بانو، دیویا، مشتی مکھرجی، سیما اور سنگیتا بالن شامل ہیں۔ مشتی مکھرجی کو جسم فروشی کے الزام میں گرفتار کرنے کے بعد ان کے گھر پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے فحش فلموں کی 25ہزار سے زائد سی ڈیز اور 2لاکھ روپے بھی برآمد ہوئے تھے۔

مزید :

تفریح -