ملتان میں شادی کی پہلی رات دلہن سے اجتماعی زیادتی ،تاحال کوئی ملزم گرفتار نہ ہو سکا
ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن ) شجاع آباد میں دلہن سے شادی کی رات اجتماعی زیادتی کے واقعے پر کسی ملزم کو اب تک گرفتار نہیں کیا جا سکا، نجی نیوز چینل جیو کے مطابق سی پی او منیر مسعود مارتھ کا کہنا ہے کہ پولیس ہر پہلو سے تفتیش کر رہی ہے، یہ کہنا ابھی تک بالکل غلط ہے کہ یہ واقعہ ذاتی نوعیت کا ہے، ابھی تک دلہن کا موقف ہی سچ ثابت ہو رہا ہے کہ اجتماعی زیادتی ہوئی ہے اور میڈیکل رپورٹ بھی اس بات کو ثابت کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تفتیش جاری ہے ابھی تک کسی بھی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے، تین ٹیمیں اس کیس کی تحقیقات کر رہی ہیں۔