کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر افغانستان میں مارا گیا

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر افغانستان میں مارا گیا
کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر افغانستان میں مارا گیا

  

کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن )افغانستان کے صوبہ کنڑ میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی شوریٰ کا اہم کمانڈا مفتی خالد مارا گیا۔

افغانستان کے ضلع کنڑ کی پولیس کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی کی شوریٰ کے رکن مفتی خالد کی گولیوں سے چھلنی لاش ملی ہے، انہیں نامعلوم افراد نے قتل کرکے لاش ویران مقام پر پھینک دی۔مفتی خالد کا تعلق خیبرپختونخوا کے علاقے بونیر سے تھا۔ وہ   ملا فضل اللہ کا قریبی ساتھی تھااور 2008 میں انتخابی ریلی پر خودکش حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا، جس میں 30 سے زائد افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق مفتی خالد اے پی ایس، باچا خان یونیورسٹی اور پی اے ایف بیس بڈھ بیر پر دہشتگرد حملوں کی منصوبہ سازی اور سہولت کاری میں شامل تھا، وہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی دہشتگرد کارروائیوں کا جواز پیش کرکے فتویٰ جاری کرتا تھا۔ملا فضل اللہ نے 2013ء میں مفتی خالد کو کالعدم ٹی ٹی پی کی سیاسی شوریٰ کا سربراہ مقرر کیا تھا۔

مزید :

قومی -