پی ڈی ایم کا حکومت کے خلاف جلسوں، مظاہروں اور قانونی چارہ جوئی کا اعلان

پی ڈی ایم کا حکومت کے خلاف جلسوں، مظاہروں اور قانونی چارہ جوئی کا اعلان
پی ڈی ایم کا حکومت کے خلاف جلسوں، مظاہروں اور قانونی چارہ جوئی کا اعلان

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے پاکستان کے خلاف جلسوں ، ملک گیر احتجاجی مظاہروں اور مبینہ کرپشن پر قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان کردیا۔

پی ڈی ایم سربراہی اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ اجلاس میں حکومت کے خلاف احتجاجی جلسوں کا میکانزم تشکیل دے دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جلسوں کا سلسلہ 4 جولائی کو سوات سے شروع ہوگا۔ 29 جولائی کو کراچی میں جلسہ ہوگا جب کہ 14 اگست کو اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

انہوں نے حکومت کی مبینہ کرپشن کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا بھی اعلان کیا اور بتایا کہ اس سلسلے میں مسلم لیگ ن کے رہنما اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں قانونی ٹیم تشکیل دی جائے گی۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -قومی -