نذیر چوہان پر مقدمے کا اندراج ، جہانگیر ترین گروپ نے بڑا قدم اٹھا لیا
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر کی جانب سے رکن اسمبلی نذیر چوہان پر مقدمے کے اندراج کے خلاف حکمت عملی مرتب کرنے کے لئے جہانگیر ترین گروپ کا اجلاس 31مئی (پیر کے روز) طلب کر لیا گیا ۔
نجی ٹی وی کےمطابق جہانگیر ترین گروپ نے نذیر چوہان کےخلاف مقدمے کےاندراج کی شدید مذمت کرتےہوئے مقدمہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین گروپ کے 31 مئی کو ہونے والے اجلاس میں مقدمے کے اندراج کے حوالے سے آئندہ کی حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔