میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کاشیڈول جاری ہونے کے خلاف طلباءسڑکوں پر آ گئے 

میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کاشیڈول جاری ہونے کے خلاف طلباءسڑکوں پر آ ...
میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کاشیڈول جاری ہونے کے خلاف طلباءسڑکوں پر آ گئے 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے طلبہ نے این سی او سی کی جانب سے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری کرنے کے خلاف مال روڈ پر احتجاج کیا جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا ،مظاہرین مال روڈ کو دونوں اطراف سے ٹریفک کے لئے بلاک کر کے مطالبات کے حق میں نعرے لگاتے رہے ۔

تفصیلات کے مطابق احتجاج کرنے والے طلبہ کا کہنا تھاکہ کورونا وباءکی وجہ سے تعلیمی ادارے بند رہے جس کی وجہ سے کوئی تیاری نہیں ہو سکی ،اچانک سالانہ امتحانات کا اعلان کرنا طلبہ کے مستقبل کے ساتھ کھیلنے کے مترادف ہے ۔ مطالبہ ہے کہ اگلی کلاسز میں پروموٹ کیا جائے یا امتحانات کی تیاری کے لئے شیڈول کو موخر کیا جائے ۔ مظاہرین کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ اور عام شہریوں کی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو زبردستی روکا جاتا رہا جس سے تلخ کلامی بھی ہوتی رہی۔ 

دوسری طرف گلگت میں بھی طلباء نےامتحانات کا شیڈول جاری ہونے کے خلاف وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر شدید احتجاج کیا ،طلباء کا کہنا تھا کہ کورونا اورتعلیمی ادارے بند ہونے کی  وجہ سے سلیبس کا 80 فی صد نہیں پڑھا گیا ، اس طرح ایک دم سے امتحانات کا شیڈول جاری ہونے سے طلبا کا مستقبل خطرے میں پڑ سکتا ہے.

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -