میچ میں نازیبا زبان کا استعمال، بنگلہ دیش کے تمیم اقبال کو بڑی سزا مل گئی

میچ میں نازیبا زبان کا استعمال، بنگلہ دیش کے تمیم اقبال کو بڑی سزا مل گئی
میچ میں نازیبا زبان کا استعمال، بنگلہ دیش کے تمیم اقبال کو بڑی سزا مل گئی
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بنگلہ دیش کے کپتان تمیم اقبال کو میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔

بنگلہ دیش اور سری لنکا کے مابین ڈھاکہ میں کھیلے گئے میچ کے دسویں اوور کے دوران ری ویو میں ناکامی پر تمیم اقبال نے نازیبا زبان استعمال کی تھی۔ آئی سی سی کی جانب سے ان پر کوڈ آف کنڈکٹ کی لیول ون خلاف ورزی کا جرم ثابت ہونے پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈسپلنری ریکارڈ میں تمیم اقبال کے ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کا اضافہ بھی کیا گیاہے۔ بنگلہ دیشی کپتان نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے سزا کو تسلیم کرلیا ہے۔

مزید :

کھیل -