اپنے باپ کو موٹرسائیکل پر بٹھا کر لے جانے والی یہ باہمت لڑکی کون ہے؟

اپنے باپ کو موٹرسائیکل پر بٹھا کر لے جانے والی یہ باہمت لڑکی کون ہے؟
اپنے باپ کو موٹرسائیکل پر بٹھا کر لے جانے والی یہ باہمت لڑکی کون ہے؟

  

گھوٹکی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوشل میڈیا پر گزشتہ کچھ روز سے ایک لڑکی کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جو اپنے بزرگ والد کو موٹرسائیکل پر بٹھا کر لے جا رہی ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق موٹر سائیکل پر اپنے والد کو لے جانے والی لڑکی سندھ کے ضلع گھوٹکی کی تحصیل ڈہرکی کی رہائشی ہے۔ گاؤں ابراہیم شر کی 15 سالہ فرزانہ شر قبائلی روایات کے برعکس موٹرسائیکل بھی چلاتی ہے اور گھر کے کاموں میں اپنے والد کا ہاتھ بھی بٹاتی ہے۔ وہ مویشیوں کا چارہ بھی اسی موٹرسائیکل پر لاتی ہے اور اگر کوئی کام ہو تو اپنے والد کو بھی لے جاتی ہے۔

فرزانہ شر کا کہنا ہے کہ ان کے گاؤں میں کوئی سکول یا ہسپتال نہیں ہے۔ اس کے بہن بھائی چھوٹے ہیں تو اس لیے اس نے اپنے والد کا ہاتھ بٹانا شروع کردیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -علاقائی -سندھ -گھوٹکی -