ارسا نے پانی کے ذخائر کے حوالے سے خوشخبری سنادی

ارسا نے پانی کے ذخائر کے حوالے سے خوشخبری سنادی
ارسا نے پانی کے ذخائر کے حوالے سے خوشخبری سنادی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا)   کا کہنا ہے کہ ملک کے ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ بڑھنا شروع ہوگیا ہے۔

ارساکے مطابق گزشتہ روز کے مقابلے میں ڈیموں میں پانی کاذخیرہ 2 ہزارایکڑ فٹ بڑھ گیا ہے، جس کے بعد آبی ذخائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 6 لاکھ 74 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ گزشتہ روز ڈیموں میں قابل استعمال ذخیرہ 6لاکھ 72ہزار ایکڑ فٹ تھا۔ ڈیموں میں پانی کی آمد ایک لاکھ 72ہزار جبکہ اخراج ایک لاکھ 68 ہزارکیوسک ہے۔ تربیلا میں پانی کا ذخیرہ 71ہزار ایکڑ فٹ،  منگلا میں 4لاکھ75ہزار ایکڑ فٹ ہے جبکہ چشمہ میں پانی کاذخیرہ ایک لاکھ 28ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پانی کے ذخائر میں کمی کے باعث ارسا نے پنجاب اور سندھ کو ملنے والے پانی میں 32 فیصد کمی کا اعلان کیا تھا۔

مزید :

قومی -