لاہور میں تیز آندھی ،سخت گرمی سے جھلسائے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ،بعض علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری

لاہور میں تیز آندھی ،سخت گرمی سے جھلسائے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ،بعض ...
لاہور میں تیز آندھی ،سخت گرمی سے جھلسائے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ،بعض علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی دارالحکومت لاہور میں آندھی کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ،شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی ٹرپ کر گئی ،اکثر علاقوں میں ہلکی بوندا باندی سے شہریوں کے مرجھائے ہوئے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں تیز آندھی چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے جبکہ تیز آندھی سے گرد و غبار بھی چھا گیا ہے،شہر میں دن بھر سخت گرمی کے بعد ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ہیں ۔دوسری طرف تیز آندھی سے بعض علاقوں میں بجلی کے فیڈر ٹرپ کر گئے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔