ٹوکیو اولمپکس کی آڑ میں زمین پرقبضے کا تنازعہ ، جنوبی کوریا اور جاپان آمنے سامنے آگئے 

ٹوکیو اولمپکس کی آڑ میں زمین پرقبضے کا تنازعہ ، جنوبی کوریا اور جاپان آمنے ...
ٹوکیو اولمپکس کی آڑ میں زمین پرقبضے کا تنازعہ ، جنوبی کوریا اور جاپان آمنے سامنے آگئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیول(رضا شاہ) ٹوکیو سمر اولمپکس کا بائیکاٹ کرنے کے لئے جنوبی کوریا کے مختلف طبقہ فکر سے آوازیں بلند کی جارہی ہیں۔ اس کی وجہ کوویڈ 19 نہیں بلکہ جاپان کا کوریا کے مشرقی ساحلی جزیرے “دوکدو” کو اپنے اولمپک نقشے پر جاپان کا حصہ ظاہر کرنا ہے۔

جنوبی کوریا کے سابق وزیراعظم اور سابق حکمران ڈیموکریٹک پارٹی آف کوریا کے چیئرمین “لی نک یون” نے اپنے فیس بک پر لکھا کہ جاپان کی اولمپک آرگنائزنگ کمیٹی مسلسل جاپان کے اولمپک نقشے میں دوکدو کو جاپانی سرزمین کے طور پر ظاہر کر رہی ہے اور کئی دفعہ اس نقشے کی اصلاح کے لئے کہنے کے باوجود مطالبے کو مسترد کر رہی ہے۔ دوکدو تاریخی، جغرافیائی اور بین الاقوامی قانون کے تحت کوریا کا علاقہ ہے۔ جاپانی حکومت سے پر زور مطالبہ کرتے ہوئے جلد از جلد اس نقشے کو درست کرنے کا کہاہے۔ بین الاقوامی اولمپکس کمیٹی سے بھی جاپان کے اس اقدام کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ سابقہ وزیر اعظم “چھنگ سے گیون” نے بھی اپنے فیس بک پر لکھا کہ اگر جاپان مسلسل انکار کرتا ہے تو جنوبی کوریا کی حکومت کو کھیلوں کے بائیکاٹ سمیت ہر ممکن اقدامات کرنے چاہیں۔