سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے کتنے افراد جاں بحق ہوئے؟تفصیلات جانئے 

سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے کتنے افراد جاں بحق ہوئے؟تفصیلات ...
سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے کتنے افراد جاں بحق ہوئے؟تفصیلات جانئے 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبہ سندھ میں عالمی موذی مرض کورونا وباء کے وار جاری ہیں اور   گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے  مزید 11 مریض انتقال کر گئے جبکہ 1342نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ صوبے میں  783 افراد موذی مرض سے صحتیاب بھی  ہوئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18 ہزار تین سو چالیس نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 1342 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا 7.3 فیصد بنتا ہے،صوبے میں ہفتے کے روز کورونا سے جاں بحق ہونے والے مریضوں کی تعداد 11 ہےجس سے اموات کی مجموعی تعداد 5ہزار 14 ہوگئی ہے جوکہ اموات کی شرح کا ایک اعشاریہ چھے فیصد بنتا ہے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ابتک 40 لاکھ 80ہزار 243 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں مثبت کیسوں کی مجموعی تعدادتین لاکھ 16 ہزار 735 ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہفتہ کو24 گھنٹوں میں مزید 783 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جس سے صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 285758 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 90.2 فیصد بنتا ہے،اسوقت 25ہزار  963 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 24ہزار 931 مریض  گھروں کے اندر قرنطینہ ہیں، 1010 مریض مختلف ہسپتالوں اور 22 مریض آئیسولیشن سینٹرز میں زیر علاج ہیں ،962مریضوں  کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 79 مریضوں کو انتہائی نگہداشت میں وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے ۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ صوبہ کے 1342 نئے کورونا وائرس کے کیسز میں 781 کراچی شہر سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ ضلع وار اعداد و شمار بیان کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ کراچی شرقی میں 307، کراچی جنوبی میں 173، کراچی وسطی میں 168، حیدرآباد میں 72، کورنگی میں 63، ٹھٹھہ میں 45، ملیر میں 44 ، سکھر میں 36، گھوٹکی میں 34، کشمور،کندھ کوٹ میں32، بدین میں 27،کراچی غربی میں 26، مٹیاری میں 26، دادو میں 25، جامشورو میں 25، میرپورخاص میں 21، نوابشاہ میں 18، لاڑکانہ میں 16، نوشہروفیروز میں 15، سانگھڑ میں 15، شکارپور میں 15، جیکب آباد میں 13، قمبر-شہدادکوٹ میں 12، ٹنڈو محمد خان میں 10، ٹنڈوالہیار میں 9، عمرکوٹ میں 9 اور خیرپور میں آٹھ  نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ کی عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگی بچانے کیلئے لازمی طور پر ایس او پیز پر عملدرآمد کریں۔

مزید :

کورونا وائرس -