آزاد کشمیر انتخابات ، وزیراعظم عمران خان نے امیدواروں کے ناموں کی منظوری دیدی

آزاد کشمیر انتخابات ، وزیراعظم عمران خان نے امیدواروں کے ناموں کی منظوری ...
آزاد کشمیر انتخابات ، وزیراعظم عمران خان نے امیدواروں کے ناموں کی منظوری دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم و چیئرمین پاکستان  تحریک انصاف عمران خان نے آزاد کشمیرانتخابات کیلئے پارٹی امیدواروں کے ناموں کی منظوری دیدی ۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آزاد کشمیر اسمبلی کے آئندہ انتخابات کیلئے امیدواروں کے ناموں کی منظوری دی ہے جبکہ کچھ نشستوں پر امیدواروں کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔انہوں نے بتایاکہ آزاد کشمیر کی 45 نشستوں کیلئے 300 امیدواروں نے ٹکٹ کے حصول کیلئے درخواست دی تھی، جن میں سے اظہر صدیق، سلطان محمود چوہدری،چوہدری انوار الحق ،سردار تنویر الیاس خان،سردارعرزش سودیزئی،سردار گل خاندان سردار تبارک علی ،خواجہ فاروق احمد ،راجہ محمدمنصور خان ،دیوان علی خان چغتائی،مقبول احمد ، محمد اکمل سرگالا، نازیہ نیاز، غلام محی الدین دیوان ، جاوید بٹ ، عبدالماجد خان ،ظفر انور، چوہدری ارشاد حسین، علی شان سونی ، ظفر اقبال ملک ، شوکت فرید، میجر(ر)محمد لطیف خلیق، سردارعبدالقیوم نیازی ، سردارمحمد صغیر چغتائی،فہیم اختر،میاں شفیق،چوہدری شہزاد، محمد راشد، ریاض احمد ،حافظ حامد رضا ، محمد اکبر چوہدری،محمدسلیم بٹ،محمدعاصم شریف کے ناموں کی منظوری دیدی گئی ہےجبکہ باقی ناموں کا اعلان بعدمیں متوقع ہے ۔

مزید :

قومی -