"مجھے بیٹی چاہیے تھی" شرابی باپ نے ایک سالہ بیٹا قتل کردیا

"مجھے بیٹی چاہیے تھی" شرابی باپ نے ایک سالہ بیٹا قتل کردیا

  

ناگپور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں شرابی باپ نے اپنے ایک سالہ بیٹے کو یہ کہتے ہوئے پتھر پر پٹخ کر قتل کردیا کہ اسے بیٹی چاہیے تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ناگپور کا رہائشی بھجن کورتی نامی ملزم شراب کے نشے میں دھت ہو کر گھر آیا اور بیوی سے مزید شراب کیلئے پیسے مانگنا شروع کردیے۔ خاتون نے پیسے دینے سے انکار کیا تو ملزم نے اس کے ہاتھ سے اپنا ایک سالہ بیٹا چھین لیا اور اسے پتھر پر پٹخ دیا جس سے بچے کے سر پر شدید چوٹ آئی اور اس نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

خاتون کے مطابق ملزم نے بچے کو یہ کہتے ہوئے پٹخا کہ اسے بیٹا نہیں بیٹی چاہیے تھی۔ یہ ساری کارروائی اتنی تیزی کے ساتھ ہوئی کہ بچے کی جان بچانے کا موقع بھی نہیں ملا۔ پولیس نے خاتون کی شکایت پر ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -