کزن سے شادی نہ کرنے پر اٹلی میں پاکستانی لڑکی کا مبینہ قتل

کزن سے شادی نہ کرنے پر اٹلی میں پاکستانی لڑکی کا مبینہ قتل
کزن سے شادی نہ کرنے پر اٹلی میں پاکستانی لڑکی کا مبینہ قتل
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

روم (ڈٰیلی پاکستان آن لائن) یورپی ملک اٹلی میں ایک پاکستانی خاندان کو کزن سے شادی نہ کرنے والی لڑکی کو قتل کرنے کے الزام کا سامنا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 18 سالہ ثمن عباس نامی لڑکی کے والدین اس کی شادی پاکستان میں طے کی تھی۔ ثمن نے اپنے پاکستانی کزن سے شادی سے انکار کیا اور گھر چھوڑ دیا۔ اسے شیلٹر ہوم منتقل کیا گیا تاہم اپریل میں وہ واپس اپنے خاندان کے پاس واپس چلی گئی۔

پولیس کو ثمن عباس کے قتل کا اس وقت شبہ پیدا ہوا جب اس کے گھر والے اس کے بغیر ہی پاکستان کیلئے روانہ ہوئے۔ پولیس نے اس کے بعد ثمن عباس کی کھیتوں، کنوؤں، پانی کی ندیوں اور دیگر جگہوں پر تلاش شروع کردی ہے۔